ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات پر حملوں کے متعدد ملزمان گرفتار

تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات پر حملوں کے متعدد ملزمان گرفتار

Thu, 18 Aug 2016 17:09:37    S.O. News Service

بنکاک،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے متعدد سیاحتی مقامات پر بم دھماکے کرنے والے درجنوں مشتبہ افراد کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ افراد اب فوج کی حراست میں ہیں۔ جمعرات اور جمعے کو تھائی لینڈ کے جنوب میں متعدد سیاحتی مقامات پر ہونے والے پے در پے حملوں میں چار افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جن میں یورپی سیاح بھی شامل تھے۔ کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق ان واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں 17افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد دو افراد کو رہا کر دیا گیا، جب کہ باقی اب تک فوج ہی کی تحویل میں ہیں۔


Share: